سپیکٹرم کی مانیٹرنگ،مداخلت
اسپیکٹرم مانیٹرنگ یا مداخلت سے متعلق سوالات
اکثر پوچھے گئے سوالات
سوال ۱۔ کس طرح نجی یا کاروباری براڈ کاسٹرز مداخلت کی شکایت کرسکتے ہیں؟
جواب۔ ذاتی یا کمرشل براڈ کاسٹرز اپنی شکایات پرفارما بھرکر فیب کو کاپی کے ساتھ، پیمرا کو بھیج سکتے ہیں ۔
سوال۲۔ میں اپنی مداخلت کی شکایت کی حیثیت کو کس طرح چیک کر سکتا ہوں؟
جواب۔ آپ متعلقہ حکام یعنی پی ٹی اے (ٹیلی کام آپریٹرز)، پیمرا (پرائیویٹ براڈکاسٹرز)، موئب یا پی بی سی (گورنمنٹ براڈکاسٹرز یا ڈیفنس) کے ذریعے شکایت کی حیثیت کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔
سوال ۳۔ ایک ٹیلی کام (وائرلیس)آپریٹر(سیلولر، یوایچ ایف،یو ایچ ایف کمیونیکیشن، ڈیٹا سروسز وغیرہ) مداخلت کی شکایت کیسے کرسکتے ہیں؟
جواب۔ ٹیلی کام (وائرلیس) آپریٹر اپنی شکایات پرفارما بھرکر فیب کو کاپی کے ساتھ، پیمرا کو بھیج سکتا ہے۔
سوال ۴۔ میں ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹر ہوں اورسروس کے معیار میں مسائل ہیں کہ ایک ہی چینل پر کوئی دوسری نشریات حاصل نہیں کر پارہا ۔مجھے سروس کے معیار کیلئے کیا کرنا چاہئے؟
جواب۔ آپ کو بینڈوتھ ،طاقت، اینٹینا کی اونچائی وغیرہ یعنی اختیار کی حد کے ساتھ عمل کیلئے سامان کے پیرامیٹرز کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی ، اگر تمام پیرامیٹرز اختیار کی حد کے ساتھ مطابقت میں ہیں تو شکایت ایک پرفارما میں درج کرکے فیب کو کاپی کے ساتھ پیمرا (اگر ذاتی) کو یا موئب(اگر سرکاری) کو روانہ کرسکتے ہیں۔
سوال ۵۔ گورنمنٹ یا ڈیفنس براڈکاسٹرز مداخلت کی شکایت کیسے کر سکتے ہیں؟
جواب۔ گورنمنٹ یا ڈیفنس براڈکاسٹرز اپنی شکایت پرفارما بھر کر موئب کو روانھ کرسکتے ہیں۔