مداخلت کی شکایات کا طریقہ کار
جواب دینے کے لئے ذمہ دار
علاقائی مانیٹرنگ اسٹیشنوں کے ساتھ مل کر فیب کا مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ اسپیکٹرم لائسنسوں سے متعلق بیرونی مداخلت کی شکایات کا جواب دینے کے لئے ذمہ دار ہے۔
تکنیکی طور پر لیس مانیٹرنگ اسٹیشن
علاقائی مانیٹرنگ اسٹیشن نٹرفیرنس کی شکایات کو دور کرنے کے لئے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں فکسڈ ، موبائل اور پورٹ ایبل مانیٹرنگ اور پیمائش کے نظام سے لیس ہیں۔
مخصوص جغرافیائی علاقے کا احاطہ
ہر علاقائی مانیٹرنگ اسٹیشن ضرورت یا طلب کے مطابق موبائل اور پورٹیبل اسٹیشنوں کی تعیناتی کرکے اپنے دائرہ اختیار میں مخصوص جغرافیائی علاقے کا احاطہ کرتا ہے
شکایات کی قبولیت کا معیار
انٹرفیرنس کی شکایات صرف فیب کی ویب سائٹ یا نیچے دیئے گئے لنک پر شکایت کے فارم پر قبول کی جاتی ہیں۔
مداخلت کی شکایات کا راسته
انٹرفیرنس کی شکایات فیب ہیڈ کوارٹر کے مانیٹرنگ ڈائرکٹوریٹ کے پاس جاتئ ہیں۔
شکایات موصول کرنے پر عمل
انٹرفیرنس کی شکایات پہلے تو فوری طور پرفیب کے ہیڈ کوارٹر میں موصول ہوتی ہیں اور پھر ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ضروری سرگرمی کے لئے متعلقہ علاقائی مانیٹرنگ اسٹیشن کو بھجوا دی جاتی ہیں۔
انٹرفیرنس کی شکایات کا راستہ مندرجہ ذیل ہے۔
مداخلت کی شکایات درج کرنے کے لئے ہدایات

انٹرفیرنس کی شکایت کا پرفارما پورے علاقے / شہر / صوبے کی بجائے متاثرہ سائٹ کے اصل پتے / نقاط کے حوالے پہ مرکوز ہونا چاہئے

ایک ہی جگہ سے دوبارہ آنے والئ انٹرفیرنس کی شکایات کیلئے گذشتہ تاریخ کے حوالوں کے ساتھ شکایت کا نمبر بھی ضرور لکھیں

انٹرفیرنس کی شکایت ایک ہی پتے کی/ جگہ کی (ارض البلد / طول البلد) ہوں تو تین ماہ سے پہلے دوبارہ نہیں بھیجا جانا چاہئے ۔

شکایت پیش کرنے سے پہلے ، یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا سسٹم لائسنس کی شرائط کے مطابق چل رہا ہے اور سسٹم ناقص نہیں ہے۔

پرفارما کے تمام خانوں کو مناسب دستخط کے ساتھ مکمل کریں

آرایف سکین / کسی بھی مطلوبہ تصاویر کو شکایت پروفارما کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

کسی خاص جگہ پر پہلے ہی شناخت شدہ جیمرز کے لئے، انٹرفیرنس کی شکایت کی رپورٹ شروع کرنے کے بجائے مناسب نفاذ کی کارروائی کے لئے پی ٹی اے کو بھجوائی جائے
مداخلت کی شکایات کے سوالات کے لئے رابطہ کریں
پوسٹ کے ذریعے بھیجیں
فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ ہیڈ کوارٹر
پلاٹ نمبر 12 ، سیکٹر۔ ایچ ٹین فور اسلام آباد 44000
ٹیلیفون: 051-9257334
فیکس: + 92-51-9257595
سوالات کے لئے
فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ ہیڈ کوارٹر
پلاٹ نمبر 12 ، سیکٹر۔ ایچ / 10 ، اسلام آباد 44000
ٹیلیفون: 051-9257334
فیکس: 051-9257595